کامیاب آپریشن کے بعد 75 سالہ شخص کےگردے سے 300 پتھر نکال دیے گئے

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے 75 سالہ شخص کے گردے سے 300 پتھر نکال دیے۔

گردے میں پتھری ہونا عام سی بات ہے لیکن اتنی بڑی تعداد میں انسانی جسم میں پتھروں کا ہونا ڈاکٹروں کے لیے ایک چیلنج بن جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تیلنگانا کے ضلع کریم نگر کے 75 سالہ رام ریڈی گزشتہ کئی ماہ سے گردے میں شدید تکلیف میں مبتلا تھے ،اس دوران وہ عطائی ڈاکٹر سے کچھ دوائیں لیتے رہے جس سے انہیں عارضی سکون ملا۔

تاہم کچھ دنوں بعد درد پھر سے شروع ہوا جس کی وجہ سے ان کی روزمرہ زندگی توقع سے زیادہ متاثر ہونے لگی تو پھر انہوں نے اسپتال جانے کا فیصلہ کیا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے رام ریڈی کا ایکسرے کیا تو معلوم ہواکہ ان کے دائیں گردے میں چھوٹے پتھروں کا ایک بڑا مجموعہ موجود ہے اس لیے انہیں کی ہول سرجری کروانے کا مشورہ دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے 75 سالہ مریض کے گردے سے تقریباً 300 چھوٹے پتھر نکال دیے،آپریشن کے دوسرے دن رام ریڈی کو اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا اور وہ اب بالکل صحتیاب ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے پانی کی کمی گردے میں پتھری کی وجہ ہو سکتی ہے۔ 

مزید خبریں :