گزشتہ 28 سال سے صرف ناریل کھا کر زندہ رہنے والا شخص

فوٹو: اوڈٹی سینٹرل
فوٹو: اوڈٹی سینٹرل

کیا آپ دو دہائیوں تک صرف ایک چیز کھانے کا تصور کرسکتے ہیں؟یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا، لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتارہے ہیں جو گزشتہ 28 سال سے صرف ایک ہی چیز کھا کر زندہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ بالا کرشنن پلائی نے  دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ 28 برسوں سے صرف ناریل کھاکر زندہ ہیں۔اس عرصے کے دوران انہوں نے ناریل کے علاوہ کچھ نہیں کھایا۔

جوانی میں بالاکرشنن فٹبالر تھے تاہم 35 سال کی عمر میں ان میں گیسٹرو ایسوفوگیل ریفلکس نامی بیماری کی تشخیص ہوئی، وہ جو بھی چیز کھاتے تھے وہ فوراً اُلٹی کی صورت میں باہر آجاتی تھی، جس وجہ سے ان کے جسم میں اس حد تک کمزوری ہوگئی تھی کہ وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھے۔

اپنے علاج کے لیے بالا کرشن نے مخلتف ٹوٹکے آزمائے لیکن پھر انہوں نے ایک دن  ناریل کھانا شروع کر دیا، یہ کھانے اور ناریل کا پانی پینے سے انہیں اتنا بہتر محسوس ہوا کہ انہوں نے جلد ہی فیصلہ کر لیا کہ وہ اب صرف یہی کھائیں گے۔

گزشتہ 28 سال سے صرف ناریل کھاکر اور اس کا پانی پی کر بالا کرشن کی صحت اب بالکل ٹھیک ہے اور وہ صحت مند ہیں۔

بالا کرشن کا کہنا ہے کہ اب وہ روزانہ صرف ناریل کھاتے اور اس کا پانی پیتے ہیں جبکہ  ان کے خاندان نے ان کی  وجہ سے اب ناریل کی کاشت  بھی شروع کردی ہے۔ 

مزید خبریں :