Time 12 مارچ ، 2023
پاکستان

کراچی پولیس نے پی ٹی آئی ایم پی اے ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا

ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا: ترجمان پی ٹی آئی— فوٹو: فائل
ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا: ترجمان پی ٹی آئی— فوٹو: فائل

 کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی رہائش گاہ گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

دوسری جانب کراچی میں پولیس کی جانب سے فجر کے اوقات رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے راجا اظہر کی فیملی کو ہراساں کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کراچی پولیس کے چھاپے کے وقت ایم پی اے راجا اظہر گھر پر موجود نہیں تھے۔

مزید خبریں :