کھیل
Time 12 مارچ ، 2023

افسوس بابر، شاداب اور شاہین کپتانی کی جنگ میں آمنے سامنے ہیں: رمیز راجا

پی سی بی ماضی سے سبق سیکھے،90 کی دہائی میں کپتانی کی افواہوں سے پاکستان کرکٹ تباہ ہوئی تھی: رمیز راجا—فوٹو: فائل
پی سی بی ماضی سے سبق سیکھے،90 کی دہائی میں کپتانی کی افواہوں سے پاکستان کرکٹ تباہ ہوئی تھی: رمیز راجا—فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا کا قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر بیان آگیا۔

رمیز راجا کا کہنا ہے کہ بابراعظم ، شاہین آفریدی اور شاداب خان پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی ہیں، افسوس ہے کہ بابر، شاداب اور شاہین کپتانی کی جنگ میں آمنے سامنے ہیں۔

سابق چیئرمین نے کہا کہ کپتانی کی جنگ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگا،بابراعظم کی وائٹ بال میں بنی ٹیم  پر بھی اثر پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی ماضی سے سبق سیکھے،90 کی دہائی میں کپتانی کی افواہوں سے پاکستان کرکٹ تباہ ہوئی تھی۔

مزید خبریں :