13 مارچ ، 2023
افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور شاداب کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر لکھا کہ 'سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے اور شاداب جیسے باصلاحیت نوجوان کو موقع دینے کا پی سی بی کا یہ فیصلہ دانشمندانہ ہے'۔
سابق کپتان نے کہا کہ میں شاداب کو خود کو میدان میں ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں شاداب خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔