کھیل
Time 13 مارچ ، 2023

'میری سلیکشن ہوگئی ہے'، قومی اسکواڈ کا حصہ بننے پر اعظم خان نے میم شیئر کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے پر مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان نے میم شیئر کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں شاداب خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیم میں شاداب خان (کپتان)،اعظم خان،عبداللہ شفیق،فہیم اشرف،افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شان مسعود، عماد وسیم، احسان اللہ (ڈیبیو)، صائم ایوب (ڈیبیو)، طیب طاہر (ڈیبیو) اور زمان خان (ڈیبیو) کو شامل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اعظم نے ٹوئٹر پر میم شیئر کی جس میں ایک شخص پروگرام میں منتخب ہونے پر حیرانی سے کہتا ہے کہ 'میری سلیکشن ہوگئی'۔

کرکٹر نے کیپشن میں بتایا کہ ان کی کیفیت اس وقت بالکل ایسی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان، افغانستان سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں شاداب خان کی قیادت میں کھیلے گا۔

پاکستان اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 مارچ سے شروع ہوگی، سیریز کا دوسرا میچ 26 اور تیسرا 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :