13 مارچ ، 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے حکومت کا مؤقف ہے بھارت اگر یہاں نہیں آئے گا تو پاکستان بھی وہاں نہیں جائے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کا مؤقف ہے کہ ایشیا کپ پاکستان سے شفٹ کرنا چاہیے، آئی سی سی اور اے سی سی سے معاملے پر بات کرنا پڑے گی اور کوئی نہ کوئی پوزیشن لینا پڑےگی۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت سے مؤقف پوچھا ہے، حکومت کا مؤقف یہی ہے کہ اگر بھارت یہاں نہیں کھیلے گا توپاکستان بھی وہاں نہیں کھیلے گا، ہماری ٹیم کو بھارت میں سکیورٹی کا ایشو ہے۔
اس کے علاوہ چیئرمین کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سیریز کو ٹریننگ گراؤنڈ سمجھیں گے اور نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، نئے کھلاڑیوں کو ابھی سے تیار کرنا پڑےگا،ہمیں اب ورلڈ کپ کا سوچنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوچز لانے کےمعاملے پر طویل مشاورت ہوئی ہے، ہمیں حکومت کی طرف سےبھی کہاگیا کہ افغانستان کےساتھ کھیل لیں، اور بابر اعظم نیشنل اسکواڈ کے کپتان برقرار رہیں گے، بابراعظم ہمارے ٹاپ اسٹار ہیں، انھوں نے ہمارے اقدام کو سراہا ہے، بابر اعظم میرا کپتان ہے کبھی خطرہ تھا ، نہ ہے ، حارث رؤف سے بھی بات ہوگئی ہے۔
دوسری جانب چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ کھلاڑیوں سے بات چیت کے بعد تمام فیصلے کیے گئے ہیں،