Time 13 مارچ ، 2023
پاکستان

موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو رعایتی پیٹرول کی فراہمی کیلئے تجاویز وزیراعظم کو پیش

وزیراعظم نے کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشہ والے کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، حکومت ان کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرےگی— فوٹو: فائل
وزیراعظم نے کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشہ والے کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، حکومت ان کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرےگی— فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غریب و متوسط طبقےکو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق غریب و متوسط طبقےکو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد اور مضافات میں رمضان کے دوران مفت آٹےکی فراہمی کی جائےگی۔

اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو رعایتی پیٹرول کی فراہمی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو رعایتی پیٹرول کی فراہمی کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، وزیرِ اعظم نے پروگرام کو حتمی شکل دے کر جلد منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشہ والے کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، حکومت ان کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرےگی۔

مزید خبریں :