کھیل
Time 14 مارچ ، 2023

قومی ٹیم کی کپتانی ملنے پر شاداب خان کا پہلا بیان آگیا

افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاداب خان کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کپتان نے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے، اپنی قابلیت کے مطابق نبھانے کی کوشش کروں گا۔

شاداب نے کہا کہ میں نئے کھلاڑیوں کے ٹیم میں جگہ بنانے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں، کھلاڑی اس ٹارگٹ کے ساتھ کھیلنا شروع کرتے ہیں کہ اعلیٰ سطح پر جائیں، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنے ملک کی نمائندگی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ینگ ٹیم ہے اور میں اس کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ینگ ٹیم میں انرجی ہوتی ہے، کوشش کروں گا کہ یہ انرجی خود بھی لوں، یہ ایک دلچسپ سیریز ہو گی۔

شاداب نے مداحوں سے اپیل کی کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں،کوشش کریں کہ جس طرح پی ایس ایل کے میچز دلچسپ ہوئے، یہ سیریز بھی اسی طرح ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں شاداب خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :