دنیا
Time 14 مارچ ، 2023

توشہ خانہ: امریکی صدر کتنی مالیت کا تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں؟

حکومت نے توشہ خانہ پالیسی 2023 فوری طور پر نافذ کر دی اور تمام اداروں کو اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کر دیے/ فائل فوٹو
حکومت نے توشہ خانہ پالیسی 2023 فوری طور پر نافذ کر دی اور تمام اداروں کو اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کر دیے/ فائل فوٹو

  وفاقی حکومت کی جانب سے 12 مارچ 2023 کو توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر  اپ لوڈ کیا گیا جس کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان میں سربراہانِ مملکت سے ملنے والے تحائف اور توشہ خانے سے متعلق قواعد و معاملات موضوعِ گفتگو ہیں۔

پاکستان کی وفاقی حکومت نے توشہ خانہ سے صدر، وزیراعظم ،کابینہ ارکان، ججز ،سول و ملٹری افسران پر 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

حکومت نے توشہ خانہ پالیسی 2023 فوری طور پر نافذ کر دی اور تمام اداروں کو اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کر دیے۔

امریکا میں صدر اور حکومتی عہدیداران کیلئے توشہ خانہ کے حوالے سے کیا قوانین ہیں؟

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے آئین میں کوئی بھی حکومتی اہلکار  کسی غیر ملکی سربراہِ مملکت سے کانگریس کی منظوری کے بغیر تحفہ قبول نہیں کرسکتا۔

1966 میں بنائے گئے قانون ’فارن گفٹ اینڈ ڈیکوریشن ایکٹ‘ کے تحت صدر کو ملنے والے تمام تحائف امریکا کی حکومت کی ملکیت ہوتے ہیں تاہم صدر اور خاتون اول کم قیمت کے تحائف اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ان چیزوں کی اس قیمت کا تعین جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کرتا ہے جس پر  ہر تین سال بعد  نظر ثانی کی جاتی ہے۔ 

امریکی صدر کتنی مالیت کا تحفہ رکھ سکتے ہیں؟

امریکی صدر یا خاتون اول '415 ڈالرز' تک کا کوئی بھی تحفہ  اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اگر صدر اس قیمت سے زائد کا تحفہ اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے انہیں مذکورہ تحفے کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق قیمت ادا کرنا ہوگی۔

علاوہ ازیں تمام تحائف نیشنل آرکائیو  میں چلے جاتے ہیں اور جب  صدر کی مدت پوری ہوجاتی ہے تو وہ  ان سے منسوب لائبریری کا حصہ بن جاتے ہیں۔

برطانوی وزرا کتنی قیمت والا تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں؟

برطانوی قانون کے مطابق وزراء  صرف 140 پاؤنڈز کی قیمت سے کم والے تحائف اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :