Time 14 مارچ ، 2023
پاکستان

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پر آج سماعت کی استدعا مسترد

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں— فوٹو: فائل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں— فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کے سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پرآج سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

عمران خان کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچی تھی اور توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں وارنٹ منسوخ کرنے اور آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کیا۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ عمران خان کا بائیومیٹرک نہیں کرایا گیا۔

ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پر آج سماعت کی استدعا مسترد کردی اور درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی۔

عمران خان کی درخواست پرکل رجسٹرار آفس کے اعتراضات کےساتھ سماعت ہوگی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔

رجسٹرار آفس نے عمران خان کا بائیومیٹرک نہ کرائے جانے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ بعدازاںچیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

مزید خبریں :