15 مارچ ، 2023
بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مداحوں کو ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے اور ماضی میں کئی اداکاراؤں کے ان سے تعلقات ڈھکے چھپے نہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ماضی میں سلمان خان نے اپنی ساتھی اور مقبول ترین اداکارہ کے رشتے کے لیے ان کے والد سے ہاتھ مانگا تھا، اداکار کی جانب سے یہ انکشاف خود ایک پرانے انٹرویو میں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر 90 کی دہائی کے زیر گردش ویڈیو کلپ میں سلمان خان بتارہے ہیں کہ وہ اداکارہ 'جوہی چاولہ' سے شادی کے خواہشمند تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان جوہی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ ایک دلکش اور پیاری لڑکی ہے، میں نے تو ان کے والد سے ان کا ہاتھ بھی مانگا لیکن انہوں نے انکار کردیا، شاید میں ان کے معیار کے مطابق نہیں تھا۔
خیال رہے کہ سلمان خان کے تعلقات ماضی میں اداکارہ ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سے بھی رہے یہاں تک کہ شادی کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنیں۔
سلمان خان نے جوہی کے ہمراہ 1997 میں کامیڈی فلم ’دیوانہ مستانہ‘ میں کام کیا تھا جس میں انیل کپور اور گووندا بھی تھے۔
جوہی چاولہ کی 1995 میں ایک بزنس مین جے مہتا سے شادی ہوئی تھی اور اب اداکارہ کے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔