16 مارچ ، 2023
بھارت میں 23 سالہ بیٹی نے اپنی ماں کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کئی ماہ تک گھر میں چھپائے رکھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے خاتون وینا پرکاش کی لاش کے ٹکڑے گھر کی الماری اور باتھ روم ڈرم سے برآمد کرکے ماں کے قتل کے الزام میں بیٹی رمپل جین کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق قتل کی جانے والی خاتون وینا پرکاش اپنی بیٹی رمپل جین کے ساتھ رہائش پذیر تھیں، وینا کو آخری مرتبہ 26 دسمبر کو اپنی پڑوسی کے ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد و ینا کے بھائی کی جانب سے بہن کی گمشدگی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ جب وینا کے گھر انہیں ڈھونڈنے پہنچے تو کسی نے ڈور بیل کے باوجود دروازہ نہ کھولا جس کے بعد خاتون کے بھائی پورول نے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر بہن کے گھر کا دروازہ توڑ ڈالا۔
پورول اور پڑوسیوں نے گھر میں وینا کی بیٹی کو گندی حالت میں پایا جسے دیکھ کر محسوس ہورہا تھا کہ رمپل کئی دن سے نہائی بھی نہیں ہیں۔
بعد ازاں جب ان سے والدہ کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بیڈ پر موجود ہیں لیکن جب بیڈ پر دیکھا گیا تو وہاں چادر کے نیچے تکیے موجود تھے، گھر میں پھیلی بدبو کے باعث پولیس نے تلاشی لی اور وینا کا سر اور دھڑ الماری سے بر آمد کرلیا، وینا کے اعضا کو ساڑھی میں چھپا کر الماری میں رکھا گیا تھا جب کہ ان کے ہاتھ پاؤں کو باتھ روم میں ڈرم میں چھپایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق وینا کو کسی دھاری دار چیز سے قتل کیا گیا تھا، تلاشی کے دوران ماربل کٹر اور آری دریافت کرلی لاش کے ٹکڑے گل چکے تھے جنہیں دیکھ کر لگ رہا تھا کہ انہیں چھائے ہوئے مہینہ گزر گیا ہوں ، گھر سے تعفن دور کرنے کے لیے رمپل نے پرفیوم اور ائیر فریشنر کا استعمال کیا ۔
پولیس کے مطابق رمپل نے اپنے والد کو 20 سال کی عمر میں ہی کھودیا تھا، گرفتاری کے بعد رمپل اپنی والدہ کے قتل کا اعتراف بھی کیا۔