Time 16 مارچ ، 2023
دنیا

امریکی ڈرون سے روسی طیارے کے ٹکرانے کی ویڈیو سامنے آگئی

14 مارچ کو بحیرہ اسود پر پرواز کے دوران روسی جنگی طیارہ ٹکرانے سے امریکی ڈرون مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

اب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اس واقعے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

پینٹاگون کے مطابق Su-27 روسی جنگی طیارے نے بین الاقوامی فضائی حدود میں غیر محفوظ انداز سے MQ-9 کو روکا۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اس واقعے کی ویڈیو اس وقت جاری کی گئی جب روس کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی کہ اس کے طیارے کے باعث ڈرون تباہ ہوا۔

روس کے مطابق لڑاکا طیارے کی بجائے ڈرون خود اپنی تیز حرکت کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔

42 سیکنڈ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ روسی لڑاکا طیارہ ایندھن خارج کرتے ہوئے ڈرون کے اوپر سے گزرتا ہے۔

اس کے چند سیکنڈ بعد پھر وہ طیارہ ڈرون کے بہت زیادہ قریب سے گزرتا ہے اور اس موقع پر ڈرون سے ٹکراتا ہے جس کے بعد کیمرا فیڈ کچھ وقت کے لیے رک جاتی ہے اور پھر نظر آتا ہے کہ ڈرون کی پنکھڑیوں (propeller ) کو نقصان پہنچا ہے۔

اس ویڈیو کی ریلیز سے قبل امریکا اور روس کے وزرائے دفاع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا جس میں اس واقعے پر بات کی گئی تھی۔

اسی طرح امریکی اور روسی افواج کے اعلیٰ حکام نے بھی ایک دوسرے سے رابطہ کیا۔

مزید خبریں :