کھیل
Time 17 مارچ ، 2023

ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے اہم اجلاس، نجم سیٹھی پی ایس ایل کے بعد دبئی جائینگے

اے سی سی اجلاس میں پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے سخت مؤقف اپنائے گا : ذرائع/فوٹوفائل
اے سی سی اجلاس میں پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے سخت مؤقف اپنائے گا : ذرائع/فوٹوفائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی ) کی  مینجمنٹ کمیٹی  کے چیئرمین نجم سیٹھی پی ایس ایل سیزن 8 کے فائنل کے بعد دبئی جائیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی اور اے سی سی کے اجلاسوں میں شرکت کرنا ہے جس کیلئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی  پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے بعد دبئی جائیں گے۔

 آئی سی سی اجلاس  18 سے 20 مارچ تک دبئی میں شیڈولڈ ہیں  جس کے بعد  اے سی سی ایگزیکٹو کا اجلاس 21مارچ کو دبئی میں ہو گا، اجلاسوں میں شرکت کیلئے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین اور سی او او سلمان نصیر آج دبئی روانہ ہو رہے ہیں  جبکہ نجم سیٹھی19 مارچ کی صبح کو دبئی روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئی سی سی میٹنگز میں پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دے گا ، مزید برآں اے سی سی کا اجلاس ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے بڑا اہم ہے، اجلاس  میں پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے سخت مؤقف اپنائے گا۔

مزید خبریں :