Geo News
Geo News

Time 17 مارچ ، 2023
انٹرٹینمنٹ

ثنا خان کے ہاں بچے کی ولادت متوقع

شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں— فوٹو: فائل
شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں— فوٹو: فائل

بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے۔

ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔ 

شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں اور اب ان کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق ثنا خان نے شوہر انس سید کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور انٹرویو میں تصدیق کی کہ وہ حاملہ ہیں اور جلد والدین بن جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت کا بہت شدت سے انتظار ہے جب بچہ میری بانہوں میں ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ثنا کا کہنا تھاکہ جڑواں بچوں کی پیدائش کی امید نہیں لیکن مستقبل میں اپنے خاندان کو بڑھا سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ثنا خان اور انس سید کے ہاں جون میں بچے کی ولادت متوقع ہے۔