کھیل
Time 19 مارچ ، 2023

قلندرز کیخلاف فائنل کا ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا؟ رضوان نے بتادیا

میرا بلا ہاتھ میں گھوم گیا تھا گیند باہر بھی جا سکتی تھی وہ کیچ بہت اچھا تھا: محمد رضوان— فوٹو: اسکرین گریب
میرا بلا ہاتھ میں گھوم گیا تھا گیند باہر بھی جا سکتی تھی وہ کیچ بہت اچھا تھا: محمد رضوان— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے فائنل کی رنر ٹیم ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم میچ میں رہے، لیکن نتیجہ اپنے حق میں نہیں کر سکے، میچ کا ٹرننگ پوائنٹ شاہین آفریدی کی اننگز تھی، وہ مومنٹم بنا گیے اور میچ لے گئے۔

پی ایس ایل 8 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے میں لاہور قلندرز سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے کوشش کی، کریڈٹ زمان خان کی بولنگ کو دینا چاہیے، زمان خان آخر میں اچھے اوورز کر رہا ہے وہ رنز نہیں ہونے دیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور ملتان دونوں نے اپنی اپنی چیزیں اچھی کیں، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ایک رن سے ہارے ہیں لیکن لاہور قلندرز نے کچھ زیادہ کوشش کی ہے۔

رضوان کا کہنا تھا کہ ہم نے بال کے بارے کوئی شکایت نہیں کی سکرین پر بال لگنے سے خراش آ رہی تھی، بولرز نے دونوں اننگز میں بال چیک کی، میرا بلا ہاتھ میں گھوم گیا تھا گیند باہر بھی جا سکتی تھی وہ کیچ بہت اچھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہے آپ بیٹنگ پہلے کریں یا بعد میں فائنل میں پریشر آتا ہے۔

مزید خبریں :