گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلہ، چنیوٹ کے 9 ڈھولچی بازیاب

مغویوں کو 20 روزقبل شادی کی تقریب کیلئے بلاکراغواکیاگیاتھا : پولیس /فوٹو: ٹوئٹر
  مغویوں کو 20 روزقبل شادی کی تقریب کیلئے بلاکراغواکیاگیاتھا : پولیس /فوٹو: ٹوئٹر

گھوٹکی کے علاقے  رونتی کےکچے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران  9 ڈھولچی مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا۔

پولیس کے مطابق  مغویوں کو 20 روزقبل شادی کی تقریب کیلئے چنیوٹ سے بلا کر  اغوا کیا گیا تھا، ڈاکوؤں نے مغویوں کو  زنجیروں سے باندھا ہوا تھا۔

 پولیس  کے مطابق  ڈاکوؤں نے مغویوں کے ورثا سے ایک کروڑ کا تاوان طلب کیا تھا۔

بازیاب  افرادکا جیو نیوز  سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ اغوا کار تشدد کرتے تھے اور زنجیروں سے جکڑ کر رکھتے تھے۔

مزید خبریں :