کھیل
Time 19 مارچ ، 2023

حسن علی نے قلندرزکے مالک سے زمان خان کو کیا تحفہ دینےکی درخواست کی؟

ساتھ ہی حسن نے لاہور کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور ملتان کی شکست پر افسوس کا اظہار کیا__فوٹو: ٹوئٹر
ساتھ ہی حسن نے لاہور کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور ملتان کی شکست پر افسوس کا اظہار کیا__فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میں شاندار بولنگ کرنے والے زمان خان کے حوالے سے فاسٹ بولر حسن علی نے لاہور قلندرز کے مالک سے خصوصی درخواست کی ہے۔

زمان خان نے سلطانز کے خلاف فائنل کے آخری اوور میں 13 رنز کا دفاع کیا جب کہ کریز پر خوشدل شاہ اور عباس آفریدی موجود تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے زمان سے متعلق قلندرز کے مالک سے درخواست کی ہے۔

حسن علی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا 'برائے مہربانی زمان خان کو اس سال ایک کنال گھر تحفے میں دیں'۔

ساتھ ہی حسن نے لاہور کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور ملتان کی شکست پر افسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہےکہ ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز  مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن بن گئی، لاہور پہلی ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل میں اعزاز کا دفاع کیا ہے۔

مزید خبریں :