19 مارچ ، 2023
بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور نے بھارتی ٹی وی اداکارہ عرفی جاوید کو ان کے فیشن اسٹائل اور فیشن سینس پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
حال ہی میں کرینہ کپور اور رنبیر کپوربھارتی ٹی وی پر ایک شو میں مہمان بنے، اس دوران رنبیر کی جانب سے کچھ حساس موضوعات پر بھی گفتگو کی گئی، اس شو میں رنبیر کو مختلف شوبز شخصیات کے ڈریسنگ اسٹائل دکھا کر ان کی رائے طلب کی گئی ،تاہم شخصیات کے چہرے بینرز پر چھپائے گئے تھے۔
اس شو میں دلچسپ امر یہ تھا کہ کرینہ نے جیسے ہی عرفی کی ڈریسنگ والا پلے کارڈ اٹھایا ، رنبیر کپور نے فیشن سینس دیکھتے ہوئے فوراً پہچان لیا کہ چھپایا گیا چہرہ عرفی جاویدکا ہے۔
بعد ازاں رنبیر نے اعتراف کیا کہ اگرچہ مجھے اس قسم کا فیشن اسٹائل نہیں پسند، لیکن ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں وہاں ہمارا خود سے مطمئن ہونا ضروری ہے۔