Time 19 مارچ ، 2023
پاکستان

کے پی حکومت کے انفلوئنسرز کو نگران وزیر کا ذاتی فیس بک پیج پروموٹ کرنے کا ٹاسک مل گیا

ہمارے پاس ایک ہزار انٹرن ہیں اور اگر 400 بھی پوسٹ شیئر کریں تو پیج پروموٹ ہوسکتا ہے: پروجیکٹ ڈائریکٹر کا ٹاسک— فوٹو:فائل
ہمارے پاس ایک ہزار انٹرن ہیں اور اگر 400 بھی پوسٹ شیئر کریں تو پیج پروموٹ ہوسکتا ہے: پروجیکٹ ڈائریکٹر کا ٹاسک— فوٹو:فائل

خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر پروموٹ کرنے کیلئے بھرتی ہونے والی سوشل میڈیا انفلوئنسرز  کو نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز شاہ کے ذاتی فیس بک پیج پروموٹ کرنے کا ٹاسک مل گیا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر زر علی نے انفلوئنسرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں فالورز 50 ہزار تک بڑھنے چاہئیں۔ زر علی نے انفلوئنسرز کو پیغام دیا کہ ہمارے پاس ایک ہزار انٹرن ہیں اور اگر  400 بھی پوسٹ شیئر کریں تو پیج پروموٹ ہوسکتا ہے۔ 

اس معاملے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر زر علی نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیرسٹر فیروز شاہ صوبائی وزیر اطلاعات ہیں، اس لیے انفلوئنسرز کو ان کا پیج پروموٹ کرنے کو کہا۔

اس حوالے سے  جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیراطلاعات بیرسٹر فیروز شاہ نے کہا کہ ذاتی پیج کو پروموٹ کرنے کا میں نے خود کسی کو نہیں کہا، معاملے کی انکوائری کی جائے گی۔

مزید خبریں :