20 مارچ ، 2023
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم نے اسلام آباد کے سیشن جج کی تصویر لگاکر ٹوئٹ کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف انکوائری شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حسان نیازی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ایف آئی اے کو حسان نیازی کےخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے آج عمران خان کے فوکل پرسن و بھانجے حسان نیازی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا ہے۔