دنیا
Time 21 مارچ ، 2023

امریکا کا چین کی پیش کردہ روس یوکرین امن تجاویز پر شکوک و شبہات کا اظہار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا نے چین کی پیش کردہ روس یوکرین امن تجاویز پر شکوک و شبہات کا اظہار کر دیا۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نےکہا ہےکہ کوئی بھی منصوبہ جو غیرمنصفانہ نتائج دے، تعمیری سفارت کاری نہیں۔

انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ  یہ بات شکوک پیدا کرتی ہےکہ چین یوکرین کی خودمختاری اور  علاقائی سالمیت کا تحفظ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ یوکرین سے روسی افواج کے انخلا کے بغیر جنگ بندی روسی فتح کی توثیق کی حمایت ہوگی۔

خیال رہے کہ چین کی امن تجاویز میں روس یوکرین امن بات چیت،علاقائی سالمیت کا احترام اور جنگ بندی شامل ہیں۔


مزید خبریں :