Time 22 مارچ ، 2023
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ حنا خان نے رمضان سے قبل اپنا پہلا عمرہ ادا کرلیا

حنا خان کو بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں اکشرہ کے کردار سے مقبولیت حاصل ہوئی/ فوٹو انسٹاگرام
حنا خان کو بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' میں اکشرہ کے کردار سے مقبولیت حاصل ہوئی/ فوٹو انسٹاگرام

بھارت کی نامور اداکارہ اور بگ باس 11 کی امیدوار حنا خان نے رمضان سے قبل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پہلا عمرہ ادا کرلیا۔

حنا خان کی جانب سے منگل کے روز انسٹاگرام پر مکہ مکرمہ سے اپنی تصاویر جاری کی گئیں اور انہوں نے بتایا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے فیملی کے ساتھ مکہ آئی ہیں۔

حنا خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی اور بتایا کہ ان کا پہلا عمرہ مکمل ہوگیا ہے، ساتھ ہی اداکارہ نے ان کی دعائیں قبول ہونے کی بھی دعا کی۔

عمرہ کی ادائیگی کے دوران حنا نے  سفر کی بھی کچھ تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے شیئر کیں۔

واضح رہے کہ حنا خان کو بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' میں اکشرہ کے کردار سے مقبولیت حاصل ہوئی۔

بعدازاں 2017 میں وہ رئیلیٹی شو بگ باس سے 11ویں سیزن میں دکھائی دیں، حنا بگ باس 11 کی رنر اپ رہی تھیں۔

مزید خبریں :