Time 22 مارچ ، 2023
کھیل

ٹیلنٹ سے بھرپور نوجوان ٹیم کی قیادت کیلئے پرجوش ہوں: شاداب

ہم جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے: کپتان قومی ٹیم. فوٹو سوشل میڈیا
ہم جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے: کپتان قومی ٹیم. فوٹو سوشل میڈیا

افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی سب سے بڑا خواب ہوتا ہے۔

شاداب خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کوارٹر میں افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے منتخب قومی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔

شاداب خان نے لکھا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی کرنا سب سے بڑا خواب ہوتا ہے، اس پر اللہ کا جتنا بھی شکر کروں کم ہیں۔

کپتان قومی ٹیم نے لکھا کہ اس ٹیلنٹ سے بھرپور نوجوان ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، ہم جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

شاداب خان نے آخر میں لکھا کہ نوجوانوں کو سپورٹ کرنا مت بھولیے گا، یہ ہمارا مستقبل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا میچ 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں ہی شیڈول ہے۔

مزید خبریں :