پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کاروباری حجم کم ، 100 انڈیکس کی 501 پوائنٹس گراوٹ، پاکستانی شیئرز بازار میں کاروبار منفی رجحان میں رہا— فوٹو: فائل
کاروباری حجم کم ، 100 انڈیکس کی 501 پوائنٹس گراوٹ، پاکستانی شیئرز بازار میں کاروبار منفی رجحان میں رہا— فوٹو: فائل

کاروباری حجم کم ، 100 انڈیکس کی 501 پوائنٹس گراوٹ، پاکستانی شیئرز بازار میں کاروبار منفی رجحان میں رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 501 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 376 ہے جو کاروباری دن کی کم ترین سطح سے محض 24 پوائنٹس اونچی ہے۔

بازارمیں آج 14 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 91 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کے ایک دن کی کاروباری مالیت رواں سال جنوری کے آخری کاروباری ہفتے کے بعد کم ترین ہے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 63 اور گذشتہ پانچ روز میں 215 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 172 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :