22 مارچ ، 2023
لاہور: پنجاب کی نگران حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایس ایس پی عمران کشور کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن آفتاب پھلروان بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی بی اور حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہیں۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی تھانہ ریس کورس، سول لائن اور شادمان میں پی ٹی آئی پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کرے گی، جے آئی ٹی تمام مقدمات کی تفتیش کرکے چالان عدالت میں جمع کرائے گی۔