پاکستان

دہشتگردی کا مقدمہ: عمران خان آج بھی پولیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

جے آئی ٹی نے اس سے قبل 9 ستمبر کو بھی پیش ہونےکا کہا تھا، عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے جےآئی ٹی میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا— فوٹو: فائل
جے آئی ٹی نے اس سے قبل 9 ستمبر کو بھی پیش ہونےکا کہا تھا، عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے جےآئی ٹی میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا— فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دہشت گردی کے مقدمے  میں آج دوسرے روز بھی نوٹس کے باوجود پولیس کی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

عمران خان کو پولیس کی جے آئی ٹی نے 5 بجے پیش ہونے کا نوٹس دیا تھا لیکن وہ جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے بجائے گوجرانوالا روانہ ہوگئے۔

پولیس کی جے آئی ٹی نے اس سے قبل 9 ستمبر کو بھی پیش ہونےکا کہا تھا اور عمران خان 9ستمبر کو بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

پولیس کی جے آئی ٹی نے عمران خان کو پیش ہونے کیلئے دوسرا موقع دیا۔ 

عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے جےآئی ٹی میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا جبکہ گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے جے آئی ٹی کو تحریری جواب بھجوایا گیا تھا تاہم پولیس کی جے آئی ٹی نےعمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا کہا تھا۔

مزید خبریں :