22 مارچ ، 2023
اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے خط پرغور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پنجاب الیکشن کے حوالے سے وزارت خزانہ، دفاع اور داخلہ کے مؤقف کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مؤقف اپنایا کہ موجودہ ملکی حالات میں الیکشنز کیلئے فنڈز نہیں دیے جاسکتے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے فیصلے سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن کی 30 اپریل کی تاریخ ملتوی کردی ہے اور 8 اکتوبر 2023 کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔