دنیا
Time 23 مارچ ، 2023

سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان سفارتخانوں کےدوبارہ کھولنےکی راہ ہموارکرنےکے لیے جلد دو طرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا/ فائل فوٹو
 دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان سفارتخانوں کےدوبارہ کھولنےکی راہ ہموارکرنےکے لیے جلد دو طرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا/ فائل فوٹو

ریاض: سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

عرب میڈیا کےمطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرےکو رمضان کی مبارکباد دی۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان سفارتخانوں کےدوبارہ کھولنےکی راہ ہموارکرنےکے لیے جلد دو طرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔


مزید خبریں :