کھیل
Time 23 مارچ ، 2023

بھارتی ٹیم پاکستان نہ آنے کے مؤقف پر قائم، ایشیا کپ پاکستان ہی میں ہونے کا امکان

اے سی سی اجلاس میں پی سی بی نے پورا ٹورنامنٹ پاکستان سے باہر لے جانے کا فیصلے کیے جانے کی صورت میں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا کہہ دیا— فوٹو: فائل
اے سی سی اجلاس میں پی سی بی نے پورا ٹورنامنٹ پاکستان سے باہر لے جانے کا فیصلے کیے جانے کی صورت میں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا کہہ دیا— فوٹو: فائل

ایشیا کپ 2023 پاکستان میں ہی ہونے امکان  ہے جبکہ  بھارت کے میچز کیلئے انگلینڈ بھی نیو ٹرل وینیوز  کی فہرست میں شامل ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق نیوٹرل وینیو کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے، یو اے ای ، عمان اور سری لنکا بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور  بھارت کے میچز  پاکستان سے باہر نیوٹرل وینیو پر ہونے کا امکان ہے، نیوٹرل وینیو  پر  پانچ میچز کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ان پانچ میچز میں پاکستان اور  بھارت کے درمیان کم از کم 2 میچز  بھی شامل ہیں۔

چھ ملکی ایشیا کپ کیلئے پاکستان اور  بھارت کوالیفائر ٹیم کے ساتھ ایک گروپ میں ہیں، سری لنکا افغانستان اور بنگلا دیش ایک گروپ میں ہیں۔

ایشیا کپ ستمبر میں شیڈول ہے جو کہ 50 اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل ہے۔ یو اے ای میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور ہوا تاہم حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

اس سال بھی ایشیا کپ 2022 کے فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا، پاکستان اور  بھارت کے درمیان تین مرتبہ مقابلہ متوقع ہے۔

ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے، ایشیا کپ کے شیڈول ٹریول پلان کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے، حتمی فیصلے سے قبل براڈ کاسٹرز سے بھی مشاورت کی جائے گی، پاکستان کے علاوہ نیوٹرل وینیو پر میچز کیلئے موسم بھی اہمیت کا حامل ہو گا، لندن جیسے وینیو پر ایشین کراؤڈ بہت زیادہ متوقع ہوتا ہے۔

اے سی سی کے اجلاس میں پاکستان سے باہر میچز کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے، اے سی سی کا اجلاس آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوا، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے  چیئرمین نجم سیٹھی شریک ہو ئے جبکہ بھارت کی طرف سے اجلاس میں جے شاہ تھے۔

اجلاس میں بھارت نے پاکستان نہ جانے کے اپنے مؤقف کو دہرایا دہرایا جبکہ پاکستان نے پورا ٹورنامنٹ پاکستان سے باہر لے جانے کا فیصلے کیے جانے کی صورت میں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا کہہ دیا ہے۔

سری لنکا کرکٹ نے ایشیا کپ کے تبادلے کا کہا لیکن پاکستان نے میزبانی بدلنے پر آمادگی ظاہر نہ کی۔

پاکستان اور بھارت دو جگہوں پر ایشیا کپ کے انعقاد کیلئے بظاہر رضامند ہیں البتہ  دو جگہوں پر ایشیا کپ کے انعقاد انحصار لاجسٹکس پر ہوگا۔

مزید خبریں :