24 مارچ ، 2023
عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ صوبائی ،عام انتخابات کی آئینی حیثیت اور وقت سے متعلق فیصلوں کا اختیار صرف پاکستان کے اداروں کا ہے۔
ترجمان آئی ایم ایف ایشتر پیریز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی اور عام انتخابات کی آئینی حیثیت،فزیبلٹی او روقت سے متعلق فیصلوں کا اختیار صرف پاکستان کے اداروں کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ایسی ضرورت نہیں جو پاکستان کی آئینی سر گرمیوں میں مداخلت کر سکے۔
ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری پروگراموں کے تحت اہداف حکومتی سطح پر مقرر کیے گئے ہیں، اخراجات کو مختص کرنے یا دوبارہ ترجیح دینے یا اضافی محصولات بڑھانے کیلئے مالی گنجائش ہے۔
ایشتر پیریز نے مزید کہا کہ مالی گنجائش کا مقصد یقینی بنانا ہے کہ آئینی سرگرمیاں ضرورت کے مطابق ہوسکیں۔