24 مارچ ، 2023
برطانوی پارلیمنٹ نے اپنی تمام ڈیوائسز اور نیٹ ورک میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے سائبر سکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ کے زیر استعمال ڈیوائسز میں چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی۔
برطانیہ نےگزشتہ ہفتے سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگائی تھی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ میں بھی پارلیمنٹ سے منسلک نیٹ ورک میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور کچھ یورپی ممالک بھی سکیورٹی خدشات پر سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا چکے ہیں۔