Time 24 مارچ ، 2023
انٹرٹینمنٹ

’تھری ایڈیٹس‘ کے اداکاروں کی وائرل تصویر پر کرینہ کپورنے شبہات کا اظہار دیا

کرینہ کپور نے ’تھری ایڈیٹس‘ کی پریس کانفرنس کی تصویر پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسی کچھڑی پک رہی ہے؟— فوٹو: اسکرین گریب
کرینہ کپور نے ’تھری ایڈیٹس‘ کی پریس کانفرنس کی تصویر پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسی کچھڑی پک رہی ہے؟— فوٹو: اسکرین گریب

بالی وڈ فلم ’تھری ایڈیٹس کے اداکاروں عامر خان، مادھون اور شرمن جوشی کی سوشل میڈیا میں وائرل تصویر پر رد عمل دیتے ہوئے کرینہ کپور نے شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کی پریس کانفرنس کی تصویر پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسی کچھڑی پک رہی ہے؟ مجھے شک ہے کہ یہ لوگ مجھے بتائے بغیر ہی فلم تھری ایڈیٹس کا دوسرا پارٹ بنا رہے ہیں۔

اپنی ویڈیو  میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں چھٹیوں پر گئی ہوئی تھی اور یہ تینوں مل کر کچھ کچھڑی پکا رہے تھے، اس پریس کانفرنس کے کلپ کا اس طرح گردش کرنا کسی رازداری کی طرف اشارہ کرتا ہے جسے مجھ سے چھپایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کچھ تو کچھڑی پک رہی ہے لیکن پلیز اب یہ نہ کہہ دینا کہ یہ شرمن جوشی کی فلم کا پروموشن تھا، مجھے تو لگتا ہے کہ یہ تینوں میرے بغیر ہی فلم کا سیکوئل بنارہے ہیں۔

اپنی ویڈیو میں کرینہ کپور نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ انہوں نے بمن کو بھی کچھ نہیں بتایا ہوگا، رکیں میں ابھی بمن کو کال کرتی ہوتی ہوں اور معلوم کرتی ہوں کہ آخر یہ چل کیا رہا ہے، اس سب سے تو سیکوئل کی بو  ہی آ رہی ہے۔

اپنی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا، یہ لوگ میرے بغیر ایسا کیسے کر سکتے ہیں، بمن! کیا انہوں نے تم سے بھی یہ بات چھپائی ہے؟

اس کے بعد بمن ایرانی، جاوید جعفری اور مونا سنگھ نے بھی ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں انہوں نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔





مزید خبریں :