26 مارچ ، 2023
لاہور کے تھانا مزنگ کی پولیس پارٹی عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو تحویل میں لینے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئی۔
وزارت داخلہ پنجاب نے حکومت بلوچستان سے حسان نیازی کی حوالگی کی درخواست کیلئے مراسلہ لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ حسان نیازی پر تھانا ریس کورس لاہور میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔
اس سے پہلے حسان نیازی کو 3 ایم پی او کے تحت ڈسٹرک جیل کوئٹہ سے تھانا صدر منتقل کیا گیا تھا، حسان نیازی کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت منظور کی تھی۔
کوئٹہ میں گزشتہ دنوں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں نے دورانِ تفتیش کہا تھا کہ انہوں نے حسان نیازی کے کہنے پر احتجاج کیا تھا۔