Time 26 مارچ ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر آپ خود کو کیسے 'غائب' کر سکتے ہیں؟

ایسا واقعی ممکن ہے / فائل فوٹو
ایسا واقعی ممکن ہے / فائل فوٹو

واٹس ایپ دوستوں اور گھر والوں سے رابطے میں رہنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

مگر یہ دفتری ساتھیوں اور دیگر ایسے افراد کے لیے بھی اہم ہے جو آپ سے رابطے میں رہنا چاہتے ہیں مگر آپ کو ان کا ساتھ کچھ زیادہ پسند نہیں ہوتا۔

اگر آپ اس طرح کی بات چیت، غیر ضروری پیغامات یا کمنٹس سے بچنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ پر خود کو 'غائب' کر سکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی چند فیچرز کے ذریعے آپ واٹس ایپ پر کسی جادوگر کی طرح خود کو غائب کر سکتے ہیں۔

ان فیچرز سے آپ واٹس ایپ پر ایک طرح کا انکوگنیٹو موڈ متحرک کر سکتے ہیں۔

لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس ہائیڈ کریں

اگر آپ بہت زیادہ مصروفیت کی وجہ سے ہمیشہ وقت پر میسج کا جواب نہیں دے پاتے تو لاسٹ سین اسٹیٹس کو ہائیڈ کرنا بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس سے لوگوں کو یقین ہو جاتا ہے کہ آپ نے کافی وقت سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا۔

اس کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی میں جاکر لاسٹ سین اینڈ آن لائن کے آپشن میں نو باڈی پر کلک کریں۔

اسی جگہ آن لائن اسٹیٹس کو ٹرن آف کرنا بھی ممکن ہے۔

ریڈ ریسیپٹس ہائیڈ کریں

لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس کے بعد ریڈ ریسیپٹس کو ٹرن آف کرنا چاہیے کیونکہ اس سے میسج کو پڑھ کر لازمی جواب دینے کا دباؤ ختم ہو جائے گا۔

اگر آپ میسج دیکھنے کے بعد نظر آنے والے بلیو ٹک کو غائب کرنا چاہتے ہیں تو سیٹنگز میں اکاؤنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں اور وہاں ریڈ ریسیپٹس کے باکس پر موجود چیک کو ختم کردیں۔

اسٹیٹس اپ ڈیٹس محدود کریں

واٹس ایپ میں بائی ڈیفالٹ آپ کا اسٹیٹس تمام اکاؤنٹس کو نظر آتا ہے مگر آپ اسے مخصوص کانٹیکٹس سے چھپا سکتے ہیں۔

اس کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی اور پھر اسٹیٹس پر جائیں۔

وہاں My contacts except پر کلک کرکے ان کانٹیکٹس کا انتخاب کریں جن سے اسٹیٹس چھپانا چاہتے ہیں یا آپ صرف چند اکاؤنٹس کے ساتھ اسٹیٹس کو شیئر کرنے کے آپشن کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔

پروفائل فوٹو چھپائیں

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی آپشن میں جائیں اور وہاں پروفائل فوٹو پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد وہاں نو باڈی پر کلک کریں گے تو آپ کی پروفائل فوٹو کوئی بھی دیکھ نہیں سکے گا اور لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ آپ واٹس ایپ استعمال بھی کرتے ہیں یا نہیں۔

اباؤٹ ہائیڈ کریں

جب سب کچھ آپ چھپا چکے ہوں گے تو آخری چیز اباؤٹ ہائیڈ کرنا ہے، یعنی وہ تفصیل جو آپ اپنے اکاؤنٹ کے لیے لکھتے ہیں۔

اس کے لیے سیٹنگز میں پرائیویسی میں جاکر اباؤٹ پر جائیں اور وہاں نو باڈی پر کلک کر دیں۔

مزید خبریں :