دنیا
Time 27 مارچ ، 2023

اسرائیلی وزیر اعظم نے وزیر دفاع کو برطرف کردیا

بنیامین نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات روکنے کے مطالبے پر وزیرِ دفاع یواف گیلنٹ کو برطرف کیا: رپورٹس/ فائل فوٹو
بنیامین نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات روکنے کے مطالبے پر وزیرِ دفاع یواف گیلنٹ کو برطرف کیا: رپورٹس/ فائل فوٹو

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے وزیر دفاع کو برطرف کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنیامین نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات روکنے کے مطالبے پر وزیرِدفاع یواف گیلنٹ کو برطرف کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع کی برطرفی کے بعد عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہرے زور پکڑ گئے اور مظاہرین مشتعل ہوگئے۔

شہریوں نے  تل ابیب کی مرکزی شاہراہ بند کرکے احتجاج کیا، اس  کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر بھی دھرنا دیا گیا۔

دوسری جانب نیویارک میں اسرائیل کے قونصل جنرل بھی مستعفی ہوگئے اور انہوں نے مظاہرین کے حق میں آواز اٹھادی۔

مزید خبریں :