اداروں کیخلاف مہم کا مقدمہ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اکرام کھٹانہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے: پولیس
ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اکرام کھٹانہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے: پولیس

پشاور: سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم چلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا کے سربراہ اکرام کھٹانہ نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی۔

پولیس کے مطابق اکرام کھٹانہ کے خلاف ایف آئی آر شہری حسنین رضا کی درخواست پر تھانہ گلبہار میں درج کی گئی ہے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق اکرام کھٹانہ اداروں کے خلاف پراپیگینڈا کرنے والوں میں صف اول میں شامل ہے، اکرام کھٹانہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اکرام کھٹانہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے، قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائے جائے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ اکرام کھٹانہ نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی، ایڈیشنل سیشن جج بخت عالم نے اکرام کھٹانہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی۔

مزید خبریں :