پاکستان
21 دسمبر ، 2012

اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے56ویں سالگرہ کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ منائی

اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے56ویں سالگرہ کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ منائی

کراچی…اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے اپنی چھپن ویں سالگرہ کراچی میں کینسرکے مریض بچوں کے ساتھ منائی۔کینسر کے مرض سے صحت یاب ہونے والی اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا جمعرات کو سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی آنڈ ٹرانسپلاٹیشن پہنچیں اور وہاں داخل کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کی عیادت کی۔ اور اپنی چھپن ویں سالگرہ بھی وہیں منائی۔ فہمیدہ مرزا جب بچوں کے پاس پہنچیں توان معصوموں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ فہمیدہ مرزانے بچوں کے والدین سے علاج ومعالجے سے متعلق دریافت کیا۔ بچوں کوپیار کیا اورٹافیوں کے ساتھ تحفے بھی دئیے۔ اس موقع پرفہمیدہ مرزا بھی فرط جذبات سے مغلوب دکھائی دیں۔

مزید خبریں :