28 مارچ ، 2023
پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن مجید کی بےحرمتی کے ایک اور مکروہ واقعے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کا بار بار ہو نا اس قانون کی افادیت پر سوال اٹھاتا ہے جس کے پیچھے اسلام مخالف چھپتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام ریاستوں سے کہتے ہیں کہ ایسے کیسز سے بچنے کے لیے قانونی دفاع تیار کیا جائے ۔
دوسری جانب سعودی عرب،بحرین،ترکیے،مراکش، قطر اور اردن نے بھی ڈنمارک میں قرآن مجید کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔