ایک شخص نے میٹل ڈیٹیکٹر سے کروڑوں روپے کا سونا ڈھونڈ لیا

یہ وہ چٹان ہے جس کے اندر سونا موجود تھا / فوٹو بشکریہ ڈیرن کمپ
یہ وہ چٹان ہے جس کے اندر سونا موجود تھا / فوٹو بشکریہ ڈیرن کمپ

آسٹریلیا میں ایک شخص نے میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا تلاش کرلیا۔

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں اس شخص (اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) سونے کی کانوں میں ایسی چٹان دریافت کی جس میں ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز (ساڑھے 4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کا سونا چھپا تھا۔

سونے والی اس چٹان کو میلبرن کے قریب ایک شخص ڈیرن کمپ نے خریدا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ایسا اتفاق زندگی میں ایک ہی بار ہوتا ہے۔

ڈیرن کمپ چیزیں خریدنے والے ایک اسٹور کے مالک ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ اکثر افراد ایسی چٹانیں لے کر آتے ہیں جو دیکھنے میں سونے کی ہوتی ہیں مگر اندر صرف پتھر ہوتے ہیں۔

جس شخص نے اس چٹان کو ڈھونڈا تھا، اس کا خیال تھا کہ اس کی قیمت 6 سے 7 ہزار ڈالرز ہوگی۔

مگر جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ 4.6 کلوگرام وزنی چٹان میں 2.6 کلوگرام سونا موجود ہے۔

اس انکشاف پر چٹان دریافت کرنے شخص نے کہا کہ 'اوہ میری بیوی یہ جان کر خوش ہو جائے گی'۔

ایک تخمینے کے مطابق دنیا میں سونے کے سب سے زیادہ ذخائر آسٹریلیا میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :