28 مارچ ، 2023
واٹس ایپ میں ایک اور بہترین فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو ان صارفین کو پسند آئے گا جو بہت زیادہ آڈیو میسجز بھیجتے ہیں۔
یہ نیا فیچر تصاویر کے لیے اگست 2021 میں متعارف کرائے گئے ویو ونس فیچر کی طرح کام کرے گا۔
یعنی آڈیو میسج اوپن ہونے کے بعد چیٹ سے خودکار طور پر غائب یا ڈیلیٹ ہو جائے گا۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر سے صارفین کو یہ پریشانی نہیں ہوگی کہ ان کے حساس آڈیو میسجز کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔
اس فیچر کے تحت بھیجی جانے والے آڈیو میسجز کو محفوظ کرنا ممکن نہیں ہوگا اور ایک بار سننے کے بعد وہ غائب ہوجائیں گے۔
یہ فیچر ابھی تیاری کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔
اس لیے ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا۔
جب ویو ونس فیچر متعارف کرایا گیا تھا تو کمپنی نے کہا تھا کہ اس فیچر کو وائی فائی لاگ ان تفصیلات یا دیگر حساس تفصیلات کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
اب یہ آڈیو فیچر بھی اسی طرح کا ہوگا اور صارفین حساس معلومات جیسے پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات وغیرہ شیئر کرنے کا موقع ملے گا اور لیک ہونے کا خطرہ بھی نہیں ہوگا۔