امیتابھ نے آسمان پر 5 سیاروں کے ایک ساتھ ہونے کے حیرت انگیز نظارے کی ویڈیو شیئر کر دی

فوٹو: امیتابھ انسٹاگرام اسکرین گریب
فوٹو: امیتابھ انسٹاگرام اسکرین گریب

بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے آسمان پر 5 سیاروں کے ایک ساتھ  موجود ہونے کے حیرت انگیز نظارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔

28 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد نظام شمسی  کے سیارے عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس چاند کے نیچے ایک ساتھ دیکھے گئے۔

سیاروں کا ایسا ساتھ ہونے کا حیرت انگیز منظر لوگوں نے بغیر  ٹیلی اسکوپ اور دوربین کے دیکھا جبکہ  یورینس کا نظارہ دوربین سے دیکھنا ممکن ہو سکا۔

 اس منظر کو دیکھنے والوں میں بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن بھی شامل تھے جنہوں نے اس نظارے کو ریکارڈ کر کے اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

امیتابھ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ' کیا خوبصورت نظارہ ہے!، 5 سیارے آج ایک ساتھ موجود ہیں، یہ خوبصورت اور نایاب ہے،  امید ہے آپ نے بھی یہ دیکھا ہوگا'۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ جمعے کو غروب آفتاب کے بعد 5 سیاروں کا نظارہ زیادہ واضح ہوگا جبکہ آئندہ دو ہفتے تک یہ منظر  دیکھا جاسکے گا۔

ماہرین فلکیات  کے مطابق ہر چند سال میں سیاروں کو اس طرح اکٹھے دیکھنے کا موقع ملتا ہے مگر ایک سیدھی لائن میں انہیں دیکھنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

ایسا جون 2022 میں ہوا تھا جب عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل کو دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :