الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

گورنر خیبرپختونخوا نے 8 اکتوبر کی تاریخ الیکشن کیلئے تجویز کی تھی— فوٹو: فائل
گورنر خیبرپختونخوا نے 8 اکتوبر کی تاریخ الیکشن کیلئے تجویز کی تھی— فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر کو ہونگے۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے 8 اکتوبر کی تاریخ الیکشن کیلئے تجویز کی تھی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرکے 8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ دو دن سے سماعت کر رہا ہے۔

مزید خبریں :