کراچی میں آج بادل برسنے کا کتنا امکان ہے؟

زمینی صورتحال بارش برسانے والے بادلوں کی تشکیل کیلئے سازگار نہیں: جواد میمن/ فائل فوٹو
زمینی صورتحال بارش برسانے والے بادلوں کی تشکیل کیلئے سازگار نہیں: جواد میمن/ فائل فوٹو

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں آج شام تک ہلکی بارش کا امکان 40 سے 50 فیصد ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کارجوادمیمن کی جانب سے کراچی میں بارش کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زمینی صورتحال بارش برسانے والے بادلوں کی تشکیل کیلئے سازگار نہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق گرمی بڑھنے پربحیرہ عرب میں بادل بنے تو کراچی میں بوندا باندی و ہلکی بارش ہوسکتی ہے جب کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم یکم اپریل سے بلوچستان میں داخل ہوسکتاہے  اور یہ سسٹم 5 سے 6 اپریل تک اثرانداز رہے گا۔

جوادمیمن نے کہا کہ سسٹم کے زیادہ اثرات وسطی، بالائی اور شمالی حصے میں ہوں گے جب کہ سندھ میں اس سسٹم کے زیر اثربارش کا امکان نہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ رمضان کے دوسرے عشرے کے آخر میں درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمارجاری کردیے گئے  جہاں سب سے زیادہ گلشن حدید میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی  جب کہ قائد آبادمیں 4، اولڈایریا ائیرپورٹ 0.9 اور جناح ٹرمینل پر 1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :