دنیا
Time 30 مارچ ، 2023

بھارت میں تقریباً 70 سال بعد چیتے کے ہاں بچوں کی پیدائش

یہ پیدائش بھارت کے کونو نیشنل پارک وائلڈ لائف پناہ گاہ میں ہوئی ہے اور یہ وہ ہی مادہ ہے جو نمیبیا سے منگوائی گئی تھی/ فوٹو سوشل میڈیا
 یہ پیدائش بھارت کے کونو نیشنل پارک وائلڈ لائف پناہ گاہ میں ہوئی ہے اور یہ وہ ہی مادہ ہے جو نمیبیا سے منگوائی گئی تھی/ فوٹو سوشل میڈیا

بھارت میں 70 سال سے زائد عرصے بعد چیتے کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

70 سالوں میں یہ پہلی بار اس لیے ہوا کیونکہ بھارت میں چیتے کی نسل کے خاتمے کا سرکاری طور پر اعلان تقریباً 7 دہائیوں سے زائد عرصے قبل کیا گیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں چیتے کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور یہ انوکھی بات اس لیے ہے کیونکہ ہندوستان میں  70 سال سے ان چیتوں کو معدوم قرار دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر ماحولیات کی جانب سے چیتے کے بچوں کی پیدائش کو اچھی خبر قرار دیتے ہوئے اسے ایک تاریخی واقعہ کہا گیا ہے۔

بھارت میں دہائیوں سے بڑی بلیوں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے مختلف اقدام کیے جارہے ہیں اور اسی وجہ سے گزشتہ سال نمیبیا سے 8 چیتوں کو لایا گیا تھا جب کہ گزشتہ ماہ 12 چیتے جنوبی افریقا سے بھی منگوائے گئے۔

تاہم چیتے کے بچوں کی  پیدائش بھارت کے کونو نیشنل پارک وائلڈ لائف پناہ گاہ میں ہوئی ہے اور یہ وہ ہی مادہ ہے جو  نمیبیا سے منگوائی گئی تھی۔

واضح رہے چیتے کا شمار تیز ترین دوڑنے والے جانور میں ہوتا ہے جو اپنے شکار کو پکڑنے کے لیے 112 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں :