پاکستان

گٹکا، مین پوری اور منشیات کے خلاف صوبائی سطح پر ٹاسک فورس کا قیام

آئی جی سندھ نے اینٹی گٹکا، مین پوری و منشیات کمیٹی قائم کی جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جیز کرینگے/ فائل فوٹو
آئی جی سندھ نے اینٹی گٹکا، مین پوری و منشیات کمیٹی قائم کی جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جیز کرینگے/ فائل فوٹو

کراچی: گٹکا، مین پوری اور منشیات کے خلاف سندھ میں صوبائی سطح پر ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اینٹی گٹکا، مین پوری و منشیات کمیٹی قائم کردی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جیز انویسٹی گیشن، آپریشن اور اسپیشل برانچ کریں گے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس سندھ پولیس کی رینج وائز کمیٹیاں قائم کرے گی اور رینج وائز کمیٹیوں میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران مقرر کیے جائیں گے۔

 ترجمان کے مطابق ان کمیٹیوں میں ایس پی اسپیشل برانچ بھی شامل کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :