پاکستان
16 جنوری ، 2012

میمو کمیشن:منصوراعجازنے پیش ہونے کیلئے 25جنوری تک مہلت مانگ لی

میمو کمیشن:منصوراعجازنے پیش ہونے کیلئے 25جنوری تک مہلت مانگ لی

اسلام آباد…جسٹس فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمیدالرحمن اور جسٹس مشیرعالم پر مشتمل کمیشن نے میموگیٹ کی تحقیقات کیں، منصوراعجازکے وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ ان کے موکل کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں، انہوں نے سویٹزرلینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کو ویزا کی درخواست دی ، آج ان کی سفارتی عملہ سے ملاقات طے ہے، انہیں پیش ہونے کیلئے 25 جنوری تک کی مہلت دی جائے، کمیشن نے پوچھاکہ واضح بتائیں ، وہ پاکستان آرہے ہیں یا نہیں، اکرم شیخ نے کہاکہ منصوراعجاز اپنی اور فیملی کی حفاظت کیلئے انشورنس کرارہے ہیں، اس دوران وہاں موجود ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق جہانگیری باربار مداخلت کی کوشش کرتے رہے، سربراہ کمیشن نے اس پر ناراضگی کا اظہارکیا اور کہاکہ کا ضابطہ اخلاق منگوالیں، ایسی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، کمیشن نے کہاکہ منصوراعجاز کی آمد چاہے خفیہ رکھیں ، ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ وہ آئندہ سماعت پر آئیں،اکرم شیخ نے ایک اخباری خبر کا حوالہ دیااورکہاکہ حکومت ، منصوراعجازکے خلاف بغاوت کا مقدمہ بنارہی ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ وہ اس بات کی یقین دہانی کرانے کو تیارہیں کہ حکومت ایسا کچھ نہیں کررہی،اٹارنی جنرل نے کمیشن کو منصور اعجاز اور حسین حقانی کے رابطوں سے متلعق بلیک بیری کمپنی کا ڈیٹافراہمی سے متعلق جوابی انکار، کمیشن کو پیش کیا، کمپنی نے کہاہے کہ وہ پرائیویسی پالیسی کے تحت میسجز کا ڈیٹا نہیں دے سکتی تاہم ای میل کا ڈیٹا متعلقہ سروس پروائڈر سے لیاجاسکتا ہے،حسین حقانی کے وکیل زاہدبخاری کا بلیک بیری ڈیٹا سے متعلق کمیشن میں اظہار اعتراضات کیئے اورکہاکہ کمیشن غیر ضروری جلدبازی کا مظاہرہ نہ کرے، عالمی ضابطوں کا احترام کیا جائے۔

مزید خبریں :