دنیا
Time 30 مارچ ، 2023

فلپائن کشتی میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی

رات دیر گئے کشتی کے ائیر کنڈیشن کیبن سے آگ لگی تھی تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آگ لگنے کا واقعہ کیوں اور کیسے پیش آیا: حکام — فوٹو: فلیپائن کوسٹ گارڈ
رات دیر گئے کشتی کے ائیر کنڈیشن کیبن سے آگ لگی تھی تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آگ لگنے کا واقعہ کیوں اور کیسے پیش آیا: حکام — فوٹو: فلیپائن کوسٹ گارڈ

فلپائن کے جزیرے پر کشتی میں آگ لگنے کے واقعے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی جبکہ 230 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ رات دیر گئے کشتی کے ائیر کنڈیشن کیبن سے آگ لگی تھی تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آگ لگنے کا واقعہ کیوں اور کیسے پیش آیا، واقعے سے ہلاک ہونے والوں میں تین چھوٹے بچے بھی شامل ہیں جو اپنے والدین سے بچھڑ گئے تھے۔

اس سے قبل حکام کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کی درست تعداد کا تعین نہیں ہو سکا ہے کیونکہ کشتی پر سوار مسافروں کے حتمی تعداد معلوم نہیں تاہم لسٹ کے مطابق کشتی پر صرف 205 افراد سوار تھے۔

صوبائی گورنر کے مطابق کشتی میں آگ لگنے کی وجہ سے خوف پھیل گیا اور زیادہ تر افراد نے جان بچانے کیلئے پانی میں چھلانگ لگائی جنہیں کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کیا۔

گورنر کا کہنا تھا کہ’ ایم وی لیڈی میری جوئے‘ نامی کشتی سے زیادہ تر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم اہلکار احتیاطی تدابیر کے تحت مزید سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کشتی صوبہ سولو سے جولو ٹاؤن کی جانب روانہ ہوئی تھی جہاں باسلن جزیرے کے قریب اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

مزید خبریں :