Time 30 مارچ ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل دستخط کیلئے صدر مملکت کو ارسال

صدر مملکت کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائےگا— فوٹو: فائل
صدر مملکت کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائےگا— فوٹو: فائل

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےسپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دیا۔

صدر مملکت کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائےگا۔ عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری آج سینیٹ اجلاس میں دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی کا کہنا تھا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 پر سپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، بل پر دستخط کرنے کا فیصلہ اس وقت کروں گا جب یہ میرے پاس آئے گا، دعا ہے کہ ججز آپس میں اشتراک پیدا کریں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے تحت سو موٹو نوٹس لینے کا اختیار اب اعلیٰ عدلیہ کے 3 سینیئر ترین ججز کے پاس ہو گا۔

مزید خبریں :